وزیر اعظم نریندر مودی کا لال قلعہ کی فصیل سے۔
" ڈیجیٹل ہیلتھ اسکیم" کا اعلان۔
وزیر اعظم نریندر مودی ٧٤ ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے ملک سے اپنے خطاب میں آج سے"نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ اسکیم"شروع کیے جانے کا اعلان کر تے ہوے کہا کہ یہ ہندوستان کے صحت کے شعبے میں نیا انقلاب لیکر آےگا۔وزیر اعظم نے کہا "ملک میں آج سے ایک بہت بڑی مہم شروع ہونے جا رہی ہے، نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن،اب آپ کا ہرٹسٹ،ہر بیماری،ہر علاج آپ کس ڈاکٹر نے کون سی دوادی،آپ کی رپورٹس کیا تھی۔یہ تمام معلومات ہیلتھ آءی ڈی میں شامل ہونگی۔انہوںنے کہا کہ جب کرونا شروع ہوا تھا تو ہمارے ملک میں کرونا ٹیسٹنگ کے لیے صرف ایک لیب تھی،جبکہ آج ملک میں ١٤٠٠ سے زیادہ لیبز ہیں۔ وزیر اعظم نے کرونا کے اس غیر معمولی دور میں،"सेवा पर्मो धर्मा" خدمت ہی اصل مذہب ہے۔انہی جذبہ کے ساتھ ہمارے ڈاکٹروں،نرسوں پیرا میڈیکل اسٹاف، ایمبولینس کے عملے، صفائی ملازمین،پولیس اہلکار،سروسز کے عملہ سمیت اور اہل کار اور بہت سارے افراد اپنی جان کی بازی لگا کر یہ کا سر انجام دے رہے ہیں۔

No comments:
Post a Comment