Friday 21 August 2020

کانگریس کا اشتہار،راجیوگاندھی نے رام مندرکاراستہ ہموارکیا


کانگریس کا اشتہار،راجیوگاندھی نے رام مندرکاراستہ ہموارکیا۔،لمحئہ فکریہ مسلمانوں  کیلئے،،


ضمنی الیکشن سے قبل کانگریس اوربی جے پی میں رام بھکت بننے کامقابلہ

بھوپال:مدھیہ پردیش کی 27 نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان رام بھکت بننے کامقابلہ ہے ۔ ریاست کے اخبارات میں جمعرات کی صبح جاری ہونے والے ایک اشتہار نے ریاست کی سیاست کو گرما دیا ہے۔ کانگریس کے ذریعے دیئے گئے اس اخباری اشتہار میں ، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو رام مندرکی بنیاد قراردیا گیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر گووندگوئل کے نام پر جاری کردہ اشتہار میں لکھاگیاہے کہ راجیوگاندھی نے ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر کی بنیادرکھ کر رام راجیہ کا تصور کیا تھا۔ ویسے یہ پہلاموقع نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل کانگریس رام بھکتی زور دے رہی ہے۔ اس سے پہلے ہنومان چالیسہ بھی پڑھا جا چکا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ رام راجیہ چاہتی ہے۔ کانگریس کے لیڈراور سابق وزیر مملکت جیتو پٹواری نے کہاہے کہ راجیو جی نے عدالت کے حکم پرمندرکے تالے کھولے۔ رام کاعظیم الشان مندرکی تعمیرہونی چاہیے۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ کہاکرتی تھی کہ اسے عدالت یارضامندی سے بنایاجاناچاہیے۔ آج بھی ہم برقرار ہیں۔ رام پرکانگریس پارٹی کا ہر کارکن یقین رکھتاہے۔دوسری طرف ریاست میں اقتدار رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کانگریس کی عقیدت کے بارے میں تحفظات ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتتم مشرانے کہاہے کہ یہ اپنے آپ میں حیرت کی بات ہے کہ کانگریس کو اشتہار پڑھ کر ہم یہ پڑھ رہے ہیں کہ رام ہمارے ہیں۔اگر رام آپ کے ہیں توپھرشک کس طرح ہے اوراگرایسانہیں ہے تو یہ کیسے صحیح ہے؟ ۔ اشتہارہی شک پیداکرتاہے۔

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...