🌴🌴🌴 *عید الاضحی کیا ہے* 🌴🌴🌴
🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋 _از✒️ محمد فیروز عالم_
*برادران اسلام کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد*
قربانی ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن انسانی زندگی میں اس کی بہت بڑی اہمیت ہے قربانی کی ضرورت ہر انسان کو مختلف انداز میں مختلف مقامات پر پڑتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہرفردکو قربانی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے انسان قدم قدم پر مختلف مسائل میں الجھا ہوتا ہے اور اس کو قربانی دینی پڑتی ہے اور مقصد جتنا بڑا ہوتا ہے قربانی بھی اتنی ہی بڑی ہوتی ہےجیسا کہ انسانی زندگی کا مقصد صرف اور صرف اطاعت خداوندی ہے جوتقرب الہی اور کیفیت تقوی کے بغیر ممکن نہیں ہے لہذا اطاعت کے لئےقربانی ضروری ہے
👈🏻 *یاد رہے کہ قربانی جب سنت ابراہیمی ہے تو نیت بھی ابراہیم ذبیح اللہ کی ہونی چاہیے*
👈🏻 *عیدالاضحی ہمیں کیا درس دیتی ہے؟*
اس عید کا حقیقی پیغام یہ ہے کہ اولاد کی محبت اگر اللہ کے راستے میں آئے تو شرک ہے اور شرک ظلم عظیم ہے اور ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے کہ نسل،خون اور حسب نسب سب خدا کی محبت کے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں
قربانی سے ہمیں یہ بھی سبق ملتا ہے کہ جس طرح قربانی کے جانوروں کو صحت مند ہونا چاہیے لنگڑا،دبلا،بیمار، کا قربانی درست نہیں ہے ٹھیک اسی طرح ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی زندگی کو شریعت کے موافق ہونا چاہیے کیونکہ اسکے علاوہ اللہ کو پسند نہیں
اللہ رب العزت ہم سب کو قربانی کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے قربانی کو قبول فرمائے
*محمد فیروز عالم*
صوبائی سیکریٹری
بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س اسوسی ایشن
☎️9507077753 alamfiroz13890
Good
ReplyDelete