Sunday 30 August 2020

وزیراعلی اشوک گہلوت نے محرم کے موقع پر امام حسین کو یاد کیا اور کہا کہ ان کی شہادت حق کے لئے لڑنے کی ترغیب دیتی ہے

      

     وزیراعلی اشوک گہلوت نے محرم کے موقع پر امام حسین کو یاد کیا، اور کہا کہ ان کی شہادت حق کے لئے لڑنے کی ترغیب دیتی ہے! 

     جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محرم کے موقع پر حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ پر چلتے ہوئے کوئی بھی قربانی دینے کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے کہا کہ محرم کے اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنے ملک کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے، بے خوف ہوکر سچائی کی حمایت کرنے اور باطل کی مخالفت کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حق اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے حضرت امام حسین کی زندگی ایک ترغیب ہے۔

اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم اور معرکہ کربلا انصاف کے لیے جدوجہد کی تحریک ہے۔ دریں اثناء، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی حضرت امام حسین کو یہ کہتے ہوئے یاد کیا کہ حضرت امام حسین نے حق اور انصاف کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔

سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں انصاف، قربانی اور ایثار کا پیغام دیتی ہے۔

1 comment:

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...