Friday, 14 August 2020

راشٹریہ جنتا دل یو نائیٹڈ بتیا مغربی چمپارن کے پرکھنڈ،اقلیتی سیل پرکھنڈ صدر امتیاز علی تاج ہوئے منتخب


        راشٹریہ جنتا دل یو نائیٹڈ بتیا  مغربی چمپارن کے پرکھنڈ،اقلیتی سیل پرکھنڈ صدر امتیاز علی تاج ہوئے منتخب

نیوز ڈیسک بتیا 14اگست جمعہ،راشٹریہ جنتا دل یو نائیٹڈ بتیا  مغربی چمپارن کے پرکھنڈ اکائی  بتیا کے عائشہ میموریل گرلس اسکول میں ایک اہم نشست ہوئی جس میں اقلیتی سیل کے ضلعی صدرجناب جنید شمس نائب صدر شیبو ع احمد خاتون سیل نگر صدر رحیمہ خاتون خصوصی مہمان کے طور پر شامل ہوئے  جس میں سامعین کو خطاب کرتے ہوئے جنید شمس نے وزیر اعلی نتیش کمار کے وعدوں کو گنایا  انصاف کے ساتھ ترقی سے متعلق بہت ساری ایم باتیں کہیں بجلی پانی، جل،جیون، ہریالی سے متعلق اپنی باتوں کو رکھا محترمہ رحیمہ خاتون نے حکومت بہار کے سائیکل یوجنا،پوشاک  متعلق اپنی باتوں کو رکھا اور انہوں نے کہا کہ بہار سرکار کار کال میں میں لڑکیوں کا ویکاس بہت زیادہ ہوا ہے اس کے بعد سامعین نے  صدر جنید شمش سے  این آر سی اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی سے متعلق کئی  سوال پوچھا جس کے جواب میں صدر نے یقین دہانی دلائی اور کہا کہ موقع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمارسے ان سب باتوں پر تفصیلی گفتگو ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ  انشاء اللہ ہماری  مانگیں پوری ہونگی اور مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مرکزی حکومت نے این آر سی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تو سب سے پہلے بہار سرکار نے ہی اس کو لاگو نہیں کرنے کے لئے اسمبلی سے قانون پاس کیا اسی درمیان تالیوں کے بیچ متفقہ طور پر امتیاز علی تاج کو  بتیاپرکھنڈ کےاقلیتی سیل صدر کیلئے  منتخب کیا تو عرفان عالم کو نائب صدر  امتیاز عالی تاج نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا دین ہے نہیں تو میں اس قابل نہیں ہوں کہ اتنے بڑے عہدے اور ذمہ داری کو سنبھال سکوں  لیکن یہاں کے لوگوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اتنی بڑی ذمہ داری  دیا  یقینا میں کوشش کروں گا کہ میں اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا انشاء اللہ اور دیگر مہمانان گرامی تشریف فرما تھے جس میں مجیب الرحمٰن صاحب۔  عادل رشید صاحب۔  مولانا مجیب الرحمن صاحب۔ مولانا عزیز الحق صاحب حب۔
اور میرے پیارے چھوٹے بھائی منھاج عالم رفیق عالم ۔موسم میاں وغیرہ شامل تھے

2 comments:

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...