Sunday 16 August 2020

بہار اسمبلی انتخابات میں تمام پارٹیاں بے داغ اور تعلیم یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دیں آل انڈیا علماء بورڈ

 بہار اسمبلی انتخابات میں تمام پارٹیاں بے داغ اور تعلیم یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دیں آل انڈیا علماء بورڈ


قطب الدین صدیقی آرگنائزر سکریٹری و ریاستی یوتھ صدر آل انڈیا علماء بورڈ بہار

 پٹنہ (پریس ریلیز) ریاست بہار میں چند مہینوں کے بعد2020 اسمبلی انتخابات ہونا ہے  اور تمام پارٹیاں اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تیاریوں مصروف اور سرگرم نظر آرہی ہےاور کچھ دنوں بعد یہ بات بھی واضح ہوجائیگی کے کون پارٹی کتنی سیٹوں پر انتخاب لڑےگی اور کون سی سیٹ  کس کے حصے میں آئی  تو دوسری طرف ٹکٹ کے دعویداروں کی ایک طویل فہرست ہے اور ہر شخص اپنے آپ کو ٹکٹ کا حقدار سمجھ رہے ہیں آل انڈیا علماء بورڈ بہار کے یوتھ صدر حافظ وقاری قطب الدین صدیقی صاحب نےاخباری بیان جاری کرتے  ہوئے کہا کہ وطن عزیز ہندوستان کو آزاد ہوۓ ستر(70) سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور ان ستر(70) سالوں میں کئی پارٹیوں کو بہار میں حکومت کرنے کا موقع ملا ہے لیکن ریاست بہار کی بدحالی پسماندگی دور نہ ہو ئ  نہ ہی بہتر تعلیم  صحت اور نہ نوجوانوں کے روزگارکا انتظام کیا گیا ایسے وقت میں آل انڈیا علماء بورڈ بہار کے یوتھ  صدر  حافظ وقاری قطب الدین صدیقی صاحب  نے اخبار  ودیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعےریاست بہار 2020میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں سے درخواست اوراپیل کی ہے کہ اگر آپ صحیح معنوں میں بہار کی ترقی چاہتے ہیں  اور بہار کو ترقی کی  راہ پر گامزن ریاستوں کے صف لانا چاہتے ہیں اور ریاست بہار کی تعلیمی بدحالی اور پسماندگی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو ہر پارٹی اچھے بےداغ متحرک محنتی ایماندار اور تعلیم یافتہ اشخاص کو ہی اپنا امیدوار بنائیں اور اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیں تاکہ وہ جیت کر اچھی حکومت بنانے میں پارٹی کی مدد کرے اور بہار کا نام روشن کرے  ریاست بہار کی پسماندگی اور غربت کو دور کریں بہتر تعلیم کا انتظام کرے نوجوانوں کے لئے روزگاری کے مواقع فراہم کراۓ اور وطن عزیز ہندوستان کی تمام ریاستوں میں ریاست بہار کی ایک شناخت وپہچان بنائیں

1 comment:

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...