Wednesday 16 September 2020

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 18لوگوں کی موت!

     بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 18لوگوں کی موت!



پٹنہ: بہار میں قدرت کا قہر جاری ہے۔ آج بہار کے متعدد اضلاع میں زبردست بارش اور برق باری ہوئی ۔جس کے سبب18لوگ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت کی نیند سو گئے۔ ویشالی ، رہتاس ، سارن ، بھوجپور ، گوپال گنج ، بیگوسرائے ، سپول ، پٹنہ ، کیمور اور ارریہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 18لوگ موت کی نیند سوگئے۔ آسمانی برق باری میں سب سے زیادہ اموات ضلع ویشالی کے راگھو پور میں ہوئی ہیں۔ راگھوپور مشرقی پنچایت میں 4 افراد بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ رہتاس کے خرم آباد میں دو کسان جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے بجلی کی زد میں آنے سے جائع وقوع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔سارن ضلع کے پانا پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ بھوجپور ضلع کے ادونت نگر میں 2 افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔ وہ کالج سے گھر واپس جارہی تھی کہ آسمانی بجلی سےجھلس کر موت ہوگئی۔ گوپال گنج کے بھوورے گائوں میں بجلی گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ بیگوسرائے کے ڈنڈاری تھانہ علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اسی دوران ارریہ ضلع کے فاربس گنج بلاک کے مشرقی جھرووا میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث محمد صدر عالم کی موت ہوگئی۔سپول کے بسنت پور بلاک کے کوچگامہ میں 37 سالہ محمد ناصرکی موت ہوگئی۔ کیمور ضلع کےچین پور کے لوہرا گاؤں میں ایک کم سن بچہ کی موت ہوگئی ۔پٹنہ ضلع کے پالی گنج میں بھی ایک شخص بجلی کی زد میں آنے سے موت کی نیند سوگئے۔آسمانی بجلی کے بارے میں ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون کے دوران آسمان میں بادل بنتے ہیں ۔ہوا میں بلندی کی وجہ سے اوپر نیچے چلے جاتے ہیں جس سے ان کے درمیان ٹکرائو پیدا ہوتا ہے اس ٹکرائو کی وجہ سے برقی قوت پیدا ہوتی ہے اور زمین پر تیزی سے یہ گرتی ہے اسے ہی قدرتی آفت کہا جاتا ہے ۔ آسمانی بجلی میں 2.5لاکھ وولٹ کرنٹ کی طاقت رہتی ہے۔جو چند سکنڈوں کیلئے ہی رہتی ہے اتنی طاقتور آسمانی بجلی جب گرتی ہے تو انسان اور ذی روح سیکنڈوں میں ڈھیر ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں حساس رہنا ہے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنا ہے تبھی ہم قدرتی آفات اور آسمانی بجلی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بجلی کی زد میں آکر مرنے والوں کے تعلق سے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بلاتاخیر مرنے والوں کے کنبوں کو 4-4 لاکھ روپئے کی مدد دینے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ خراب موسم میں پوری احتیاط برتیں اور بجلی سے بچنے کیلئے آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ جاری مشوروں پر عمل کریں۔

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...