Monday 14 September 2020

ایک شخص کے غرور کی وجہ سے ملک بھر میں پھیل گیا کورونا : راہل

        ایک شخص کے غرور کی وجہ سے ملک بھر میں پھیل گیا کورونا : راہل



نیشنل ڈیسک :کانگرس کے سینئر رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے کوویڈ-19 وبا کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست نشانہ لگاتے

 ہوئے آج کہا کہ ان کے غرور کی وجہ سے یہ وبا ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا،''کورونا انفیکشن کی تعداد اس ہفتے 50 لاکھ اور فعال معاملوں کی تعداد 10 لاکھ کو پار کر جائے گی۔ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن ایک شخص کے غرور کی دین ہے جس سے کورونا ملک بھر میں پھیل گیا۔''

انہوں نے وزیراعظم پر کوویڈ -19 کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا،''مودی حکومت نے کہا خود کفیل بنیئے یعنی اپنی جان خود ہی بچا لیجئے کیونکہ وزیراعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔''ان کا اشارہ مسٹر مودی کے ذریعہ گزشتہ دنوں شیئر کئے گئے ان کے اس ویڈیو کی طرف تھا جس میں وزیراعظم مور کو دانا کھلاتے نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے ایک نظم لکھ کر یہ ویڈیو شیئر کیا تھا۔


No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...