Thursday 8 October 2020

طرحی غزل

  •                         طرحی غزل    
  • نتیجہ فکر افتخار حسین احسن
  • رابطہ📲6202288565

  • نیک انسان کو اب لوگ برا کہتے ہیں.

  • جو ہے ابلیس لعیں اس کو بھلا کہتے ہیں.

  • ساری مخلوق کی کردے جو مرادیں پوری.

  • ایسی ہستی کو جہاں والے خدا کہتے ہیں.

  • چاہےوہ پھول کی پتی یا جڑی بوٹی ہو.

  • جس سے مل جائے شفا اس کو دوا کہتے ہیں.

  • رب کی جانب سے اترتی ہیں بلائیں  ہرسو.

  • *جینے والے تو گناہوں کی سزا کہتے ہیں*

  • بیچ صحرا میں اگر چھوڑ دے لاکر تنہا.
  • کیا اسے دوستو الفت کا صلہ کہتے ہیں.

  • اس قدر پیار میں لڑکے ہیں ہمارے اندھے.
  • روز تعریف میں زلفوں کو گھٹا کہتے ہیں.

  • آج دنیا میں جو مشہور ہوا ہے احسن.
  • جلنے والے بھی اسے رب کی عطا کہتے ہیں.

  • مطلبی یار سے تم دور رہو اے احسن.
  • مرے احباب یہی مجھکو سدا کہتے ہیں.

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...