Sunday 18 April 2021

ہم ایک بڑے ادیب اور اچھے انسان سے محروم ہو گئے: کامران غنی صبا

 ہم ایک بڑے ادیب اور اچھے انسان سے محروم ہو گئے: کامران غنی صبا

پٹنہ 17 اپریل

معروف ادیب اور دو سو سے زائد کتابوں کے مصنف پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کے انتقال پر کامران غنی صبا، صدر شعبہ اردو نتیشور کالج،مظفرپور نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو اپنا ذاتی نقصان قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف، شاعر، افسانہ نگار اور ناقد تھے لیکن ان کی طبیعت میں منکسرالمزاجی بھری ہوئی تھی. وہ جس سے ملتے خندہ پیشانی سے ملتے. چھوٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ان کا طرہ امتیاز تھا. کامران غنی صبا نے کہا کہ پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی ان کے لیے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے. ان میں غرور و تکبر کا شائبہ تک نہیں تھا. بڑے ہونے کے باوجود اکثر خود ہی فون کرتے. خیریت دریافت کرتے. مفید مشوروں سے نوازتے. کامران غنی صبا نے بتایا کہ پروفیسر ہرگانوی نے انہیں اپنی کئی کتابیں بھیجوائیں. وہ جب بھی اپنی کوئی نئی کتاب بھیجواتے یہ ضرور کہتے کہ اگر موقع ملے تو کچھ لکھ دیجیے گا. افسوس کہ میں ان کے نعتیہ مجموعہ "ہر سانس محمد پڑھتی ہے" کے سوا ان کی کسی کتاب پر نہیں لکھ سکا. پروفیسر مناظر صاحب نے کبھی کوئی شکایت تک نہیں کی. اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے.

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...