Wednesday 19 August 2020

آج کی سب سے بڑی خبر بڑی خبر: چینی حکومت نے ہانگ کانگ کیلئے ایئر انڈیا کی فلائٹ پر لگادی پابندی، جانئے پورا معاملہ

    آج کی سب سے بڑی خبر
بڑی خبر: چینی حکومت نے ہانگ کانگ کیلئے ایئر انڈیا کی فلائٹ پر لگادی پابندی، جانئے پورا معاملہ



ہندستان کی سرکاری ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا (Air India) کو دو ہفتے کیلئے ہانگ کانگ میں اڑان بھرنے سے روک لگا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے ہانگ کانگ  (Hong Kong) باقاعدہ پرواز بھرنے والی ایئر انڈیا پر چینی حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔ جس کی وجہ سے پر کو پرواز بھرنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ ہانگ کانگ نہیں گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ہانگ کانگ سے دہلی اڑان بھرنے والی فلائٹ بھی دہلی نہیں آئی ہے۔ 14 اگست کو آپریٹڈ ایئر انڈیا کی دہلی ہانگ کانگ فلائٹ میں 11 کووڈ-19 معاملے سامنے آئے جس کے بعد چینی حکومت نے ہانگ کانگ کیلئے ایئر انڈیا کی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (South China Morning Post) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ نے ایئر انڈیا کے آگے کی فلائٹ آپرینگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ کیونکہ ایئر انڈیا پرالزام لگایا گیا ہے کہ اس نےکئی  کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کو لے لیا ہے۔ 17 اگست کو  ایئر لائن نے اعلان کیا کہ اس کی دہلی-ہانگ کانگ کی پرواز ملتوی کردی گئی ہے۔

چینی حکومت کے قدم نے ہندستان میں پھنسے ہانگ کانگ کے ہزاروں مسافوں کو متاثر کیا ہے۔ مسافروں نے سوشل میڈیا پر ٹریول پلان ری شیڈیول کرنے کو کہا۔ ایک مسافر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایئر انڈیا نے کہا کہ، ہانگ۔کانگ افسران کے ذریعے لگائی گئی پابندی کے سبب اے آئی 310/315 دہلی۔ہانگ کانگ۔ دہلی کی 18 اگست 2020 کی فلائٹ ملتوی ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں اور جانکاری جلد شیئر کی جائے گی۔ مسافر ایئر انڈیا کے کسٹمر کیئر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...