Monday 31 August 2020

اردو کے سلسلے میں بنائی گئی پالیسی پر سابق وزیر خزانہ عبدالباری صدیقی کا سخت ردعمل ،

        

بہار:اردو کے سلسلے میں بنائی گئی پالیسی پر سابق وزیر خزانہ عبدالباری صدیقی کا سخت ردعمل ، 

واضح ہوکہ بہار کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اردو کے سلسلے میں بنائی گئی پالیسی پر سخت ردعمل شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمبلی انتخاب سے قبل حکومت کو اردو کے متعلق کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔اپوزیشن کے مطابق حکومت اردو نوازی کی دعویٰ تو کرتی ہے لیکن عملی اعتبار سے اردو کی جڑ کاٹنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہے۔آرجےڈی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ اردو کے ٹیچروں کی بحالی کے معاملہ میں 40 طلباء کی قید اردو کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔ وہیں جمیعۃ علماء بہار نے اس موضوع پر تحریک چھیڑنے کی دھمکی دی ہے۔ جمیعۃ کا کہنا ہے کہ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور حکومت کا محکمہ تعلیم اردو کے متعلق دوہری پالیسی پر کام کررہی ہے
بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س اسوسی ایشن کے ذریعے اس مہم کی، کی گئ ہےشروعات، 
 جوکہ اب تاریخی شکل اختیار کرچکی ہےآپ کو بتا دیں کہ اسوسی ایشن نے جب سے حکومت بہار نے نوٹیفیکیشن جاری کیا اسی وقت اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے ذریعہ عوام کو بیدار کرنے کے لئےپوری جدوجہد جاری ہے اسوسی ایشن نے ۲۵اگست کو یک روزہ احتجاج ومظارہ کا انعقاد کیا جس میں صوبہ بہار کے ہزاروں لوگ شامل رہے اسوسی کے بڑھتے احتجاج کو دیکھتے ہوئے حکومت بہار نے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کر یقین دلانے کی ناکام  کوشش کی کہ اردو محفوظ ہے، لیکن
اسوسی ایشن نےاسکو بھی ماننے صاف انکار کرتے ہوئے ۳۱ اگست کوپھر سے ریاست گیر احتجاج ومظاہرہ کے ساتھ۔ساتھ ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے کا جنرل سیکریٹری نےکیا اعلان!
 پھر سے ہزاروں لوگ ہوے شامل اور ساتھ ہی ساتھ کئی صوبئہ بہار کےاردو کے دیگر کئی تنظیموں نےکیا حمایت اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد شفیق نےسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے عہدے کے لازمیت تک جاری رہیگی لڑائی، 


No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...