Monday 31 August 2020

اردو کے ساتھ نا انصافی نا قابل برداشت،

اردو کے ساتھ نا انصافی نا قابل برداشت،



آج مورخہ 31 اگست کو بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ریاست بھر کے اردو اساتذہ و محبان اردو نے حکومت بہار کے خلاف احتجاج 'پوسٹر وِد سیلفی' کیا۔جس میں مغربی مغربی چمپارن سے بڑی تعداد میں اساتذہ و محبانِ اردو شامل ہوئے۔اور حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔




واضح رہے کہ ریاست کے ہائی اسکولوں میں اردو کو اختیاری کئے جانے کے بعد سے محبان اردو میں بے حد غم اور غصہ ہے۔انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو ریاست سے اردو کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی سکنڈری و ہائیر سکنڈری اساتذہ تقرری ضابطہ میں ترمیم کرتے ہوئے اردو کو حاشئے میں رکھ دیا ہے۔محکمہ تعلیم کی نوٹیفیکیشن نمبر 799 مورخہ۔       کے مطابق اب سکنڈری و ہائیر سکنڈری اسکولوں میں 6 اساتذہ ، ہندی ، انگریزی، حساب،سائنس،سوشل سائنس اور دوسری زبان کے لئے بحال کئے جائیں گے۔دوسری زبان میں اردو کے ساتھ کئی علاقائی زبانیں شامل ہیں۔جس سے واضح ہو رہا ہے کہ اردو اساتذہ کی تقرری اب لازمی نہیں ہے۔اردو کو ثانوی زبان کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود حکومت کا اردو کے ساتھ یہ سلوک نہ صرگ حیران کن ہے،بلکہ پریشان کن بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اردو آبادی حکومت کے اس قدم سے سخت ناراض ہے۔ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری محمد فیروز عالم نے کہا کہ جب تک حکومت حکومت اس مسئلے کا حل کرتے ہوئے اردو لازمیت کو بحال نہیں کرے گی،ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ 



 خوشی کی بات یہ  ہیکہ محبان اردو کےلئے بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س اسوسی ایشن صوبہ بہار کا واحد ایک اردو کاپلیٹ فارم ہے جو کہ اردو تحفظ و بقا کیلئے  کے لئے فعال و متحرک ہے اسوسی ایشن اس سے قبل بھی  اردوکے کئی بڑے ۔بڑے لڑائیاں لڑ چکا ہے جس میں نمایاں کامیابی بھی ملی ہے


 

محمد  حبیب اللہ ۔کلیم الحق  طارق انور رفیع الکریم ندیم ندوی فیروز عالم بگہا محمد نعیم جنت سنجیدہ شاہین ۔نشاط فیروز انصاف فیروز ۔مداخل میاں  سراجل میاں محمد شاکر محمد شمشاد انوارالحق سونو مظہر عالم   

مصطفے کے علاوہ درجنوں افراد شامل رہے 





 

1 comment:

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...