Sunday 20 September 2020

این آر سی ، آسام سمجھوتے مدعوں پر وزارت داخلہ نے بلائی میٹنگ ،

این آر سی ، آسام  سمجھوتے  مدعوں پر وزارت  داخلہ  نے  بلائی میٹنگ ،



نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ ہاسپیٹل واپس ہوچکے ہیں وہ آتے ہی  اپنے کام۔کو شروع کردیا ہے جس کام۔کے لئے وہ جانے جاتے ہیں ، امور نے آسام سے متعلق تین اہم امور ، این آر سی ، چھ طبقوںکو شیڈول قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے اور آسام معاہدے کے اہم ذیلی حصے کے نفاذ کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لئے اتوار کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا ہے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال کی سربراہی میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم اس ملاقات کے لئے دہلی پہنچ چکی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اتوار کی شام کو ہونے والی میٹنگ میں آسام مر کز این آر سی ، چھ نسلی طبقوں کوچ - راج بونشی ، تائی احوم ، متاک ، مارون ، چوٹیا اور چائے کے باغات سے متعلق جو شیڈول ٹرائب کی حیثیت دینے اور اور آسام معاہدہ چھٹے سب سیکشن کو عملی جامہلاگو کرنے کو لے کرکمیٹی کی رپورٹ میں بات چیت کی جائے گی ۔

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...