Saturday 19 September 2020

پہلے دن ہی 25 MP کرونا پازیٹیو وقت سے پہلے ختم ہو سکتا ہے مانسون اجلاس!

     پہلے دن ہی 25 MP کرونا پازیٹیو   وقت سے پہلے ختم ہو سکتا ہے مانسون اجلاس!



قدرت کا مار کب کس پر پڑے کوئی نہیں جانتا،چند ماہ پہلے کی بات ایک ہی مذہب کے لوگوں کو ٹارگٹ کر کرونا پھلانے کا قصوروار ثابت کرنے کے لیے دلال میڈیا نے کتنے پروپیگنڈا پھیلایا لیکن صحیح کہا گیا ہے کہ مالک کائنات کے گھر میں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں 

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہوا اور یہ یکم اکتوبر تک چلنا تھا، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے ہی اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ دراصل پارلیمنٹ کے دو سینئر افسران نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک تقریباً 30 اراکین پارلیمنٹ کورونا انفیکشن کی زد میں آ چکے ہیں جس کے پیش نظر مانسون اجلاس کو جلد ختم کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

مانسون اجلاس کے پہلے دن 25 اراکین پارلیمنٹ کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے

ہندی نیوز پورٹل 'نیوز 18' میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سینئر افسران نے اشارہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کے کام کرنے کی مدت ایک ہفتہ تک کم ہو سکتی ہے۔ ایک افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ "اجلاس شروع ہونے کے بعد سے پازیٹو ہونے والے معاملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اس لیے حکومت اجلاس کی مدت کم کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔"

واضح رہے کہ حکومت نے ہفتہ کے روز مانسون اجلاس کی رپورٹنگ کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں داخلہ پانے والے صحافیوں کو روزانہ انٹیجن ٹیسٹ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹریٹس نے ایوان کی مدت کار کم کیے جانے سے متعلق سوالوں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، لیکن جس طرح سے اراکین پارلیمنٹ کورونا پازیٹو ہو رہے ہیں، اس سے سیاسی لیڈران کے ساتھ ساتھ افسران اور اہلکاروں میں ایک خوف کا ماحول ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں مودی کابینہ میں شامل اہم چہرہ نتن گڈکری بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں


No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...