Sunday 13 September 2020

اردو کے مسئلے پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اقلیتی فلاحی منسٹر خورشید عالم و مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری،عالیہ پروین

     اردو کے مسئلے پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں  اقلیتی فلاحی منسٹر خورشید عالم و مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری،عالیہ پروین

پہلے اردو یا اہل اردو کے ساتھ جب کوئی ناانصافی ہوتی تھی تو اس کے خلاف  حق پسند عوامی نمائندے قانون سازیہ میں صدائے احتجاج بلند کرتے تھے اور وہاں سے حکومت کو انصاف کرنے کی ہدایت جاری ہوتی تھی۔ لیکن جب قانون سازیہ کی ہی حرکت تشویشناک  ہو تو کہاں جائیں اہل اردو ؟

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صوبائی سکریٹری محمد فیروز عالم نے انجمن  ترقی اردو،بہار کے سکریٹری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سرکار کے نمائندے جس مکتوب کا حوالہ دے رہے اس مکتوب میں چالیس پچوں پر ایک اردو معلم دینے کی بات کہی گئی ہے سرکار کے ذریعے بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ رویہ اپنا کر تحریک  کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بالکل ہی مضحکہ خیز ہے کہ ہائی اسکولوں میں اردو کے سلسلے میں سکریٹری،انجمن ترقی اردو،بہار اخباروں میں اعلانیہ شائع کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔محکمئہ تعلیم نے ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا ہے جس سے یہ واضح ہو سکے کہ مسئلے کا حل ہو گیا ہے۔جس نوٹیفکیشن کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے،وہ اسکا بر عکس ہے۔محکمئہ تعلیم کے مکتوب نمبر 1155 مورخہ 28/08/2020 میں ہی اردو ٹیچر کے لئے 40 بچوں کی شرط رکھی گئی ہے۔مگر انجمن ترقی اردو اسکے برعکس اعلانیہ شائع کرکے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ تاکہ عوام خوش فہمی میں مبتلا ہوکر تحریک چلانا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سب حکومت کے اشارے پر ہو رہا ہے۔انہوں نے انجمن ترقی اردو کے سکریٹری و چیئرمین،مدرسہ بورڈ سے اس اعلانیہ سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہی بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س اسوسی ایشن کے خواتیں سیل ضلع صدر محترمہ عالیہ پروین نے کہا کہ انصاف کے ساتھ ترقی کے دعوی کرنے والی حکومت سے ایسی توقع نہیں تھی آخرکار بہار کے وزیراعلی جناب نتیش کمار کے چہرے سے نقاب اتر ہی گیا ہم صوبئہ بہار کے تمام اردو اساتذہ، ملازمین، اور محبان اردو سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام جاکر سرکار  کےسیاہ چہرے کو بے نقاب کریں سرکار اس مسئلہ کا حل از جلد نہیں نکالتی ہے تو مجبورا ہم روڈ پر نکلنے پر مجبور ہونگے اور اردو حق ملنے تک احتجاج جاری رہیگا

4 comments:

  1. انشاءاللہ ایک دن کامیابی قدم بوش ہوگی

    ReplyDelete
  2. بس محبان اردو کی حمایت کی۔ضرورت ہے

    ReplyDelete
  3. हमारी लड़ाई तब तक जरी रहेगी जब तक सरकार उर्दू की हक़ अदा नहीं कर सकती ।

    ReplyDelete

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...