Thursday 10 September 2020

ہندوستان سے تنا ؤکے درمیان چین نے داغی خطرناک میزائل ، پریشان ہوئی پوری دنیا

    

ہندوستان سے تنا ؤکے درمیان  چین نے  داغی خطرناک میزائل، پریشان ہوئی پوری دنیا!              

                 

نئی دہلی: بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر تنا ؤحیران کن ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تنا ؤ کم ہونے کی بجائے یہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اب اس دوران ایسی حرکت کی ہے جس کی وجہ سے دنیا پریشانی میں پڑگئی چین نے لائیو فائر فائر ٹیکٹیکل ٹریننگ کے دوران میزائل داغی ہیں۔


چین ا س دوران اس میزائل کو لانچ کرنے کی ا پنی فوج کو تربیت دے رہا ہے۔ چینی فوج (پی ایل اے)کے 77 ویں گروپ آرمی نے اگست کے آخر میںاس مزائل کو لانچ کیا تھا۔ اسی گروپ نے 1962 میں ہندوستان کے ساتھ جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


چین کی 77 ویں گروپ آرمی نے اس میزائل کا تجربہ کہا پر کیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ۔لیکن امکان ہے کہ چینی فوج کی یہ بٹالین ہمالیہ کے آس پاس ہی کہیں تعینات کیا ہے۔ چین کی اس بٹالین کو پہاڑوں پر لڑنے کا تجربہ ہے۔ اس بٹالین نے ہندوستان کے ساتھ جاپان ، کوریا اور ویتنام کے ساتھ بھی جنگیں لڑیں تھیں ۔


HQ-16 میزائل درمیانے فاصلے کا میزائل ہے۔ اس میزائل کی حد 40 سے 70 کلومیٹر ہے۔ یہ کروز میزائل ، لڑاکا طیارے ، مختصر یا کم فاصلے کی بیلسٹک میزائلوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائلیں فضائی دفاعی نظام میں تعینات کی جاتی ہیں۔ یہ میزائل آسمان سے آنے والے کسی بھی ہتھیار پر حملہ کرتی ہے۔
چین نے اس سال کورونا وائرس کے تحت اس کا فائدہ اٹھا کر کئی دفعہ فوجی مشقیں کی ہیں۔ چین نے سب سے پہلے 29 مارچ 2020 کو فوجی مشقیں کیں تھیں ۔ اس کی پوری دنیا نے مذمت کی تھی ۔ اس کے بعداس کی بحریہ نے 11 اپریل کو پریکٹس کی جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک کی تشویش بڑھ گئی۔ اس نے اپنی حدود کی نگرانی میں اضافہ کیا

2 comments:

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...