Sunday 25 October 2020

وزیر اعظم نے کی ملک میں بھائی چارے کی اپیل، پروگرام'' من کی بات سے'

   وزیر اعظم نے کی ملک میں بھائی چارے کی اپیل، پروگرام'' من کی بات سے''



نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے عوام سے کہا کہ منفی حالات میں بھی جوش اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے سبھی کو 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کے خوبصورت رنگوں سے ملک کے اتحاد کو مضبوط بنانا ہے

 ۔مسٹر مودی نے آج یہاں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طورپر منائے گا۔ سردار پٹیل کا شمار ان عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جن میں ایک ساتھ متعدد خوبیاں موجود تھیں،

جیسے خیالات کی گہرائی ، اخلاقی ہمت،سیاسی سمجھ بوجھ ،زرعی شعبہ کی گہری سمجھ اور قومی اتحاد کے تئیں ان کا جذبہ قربانی۔ سردار صاحب کی ایک اور خوبی تھی کہ وہ منفی حالات میں بھی ہمت اور حوصلے سے بھرے رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا،''ذرا اس فولادی شخص کی شبیہ تصور کیجئے جو شاہی خاندانوں سے بات کررہے تھے ،عزت مآب باپو کی عوامی تحریک کا انتظام کررہے تھے ،ساتھ ہی ،انگریزوں سے لڑائی بھی لڑرہے تھے اور ان سب کے درمیان بھی،ان کی سمجھ پوری آب وتاب میں ہوتی تھی۔ اس میں ہمارے لئے بھی ایک سیکھ ہے ،حالات کتنے بھی خراب کیوں نہ ہوں،اپنی سمجھ بوجھ کو زندہ رکھئے ،یہ ہمیں پرسکون تو رکھے گی ہی ،ہم اپنے مسئلوں کا حل بھی نکال پائیں گے ۔ ہمارے آباؤ اجداد نے صدیوں سے مسلسل یہی کوششیں کی ہیں'' ۔

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...