Tuesday 27 October 2020

الیکشن کا پہلا چرن

      الیکشن کا پہلا چرن





آج 28/ اکتوبر ھے ،آج 28/ اکتوبر کو بہار میں

 پہلا الیکشن ھوگا،پھر  3/ نومبر کو دوسرا اور 7/ نومبر کو تیسرا ۔ اس لئے آج بہار کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ پیش ھے ۔بہار کی موجودہ حقیقی صورت حال یہ ہے کہ الیکشن کے موقع پر  چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں کا جو نیا اتحاد بنا ھے،بہار کی عوام  ان چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے نہ کام سے واقف ہیں اور نہ نام سے۔ یہ پارٹیاں صرف فیلڈ بنانے کے لئے بہار کے الیکشن میں آگئی ھیں،جبکہ  دانشوروں کے مطابق یہ نازک وقت اس کام کے لئے مناسب نہیں ھے ، اس کی وجہ سے بی جے پی کے لئے راستہ ھموار ھوتا صاف نظر آرہا ھے ،بی جے پی کا اپنا کیڈر ووٹ ھے ،وہ بہت مضبوط ہے،وہ منتشر نہیں ھوگا، البتہ برادران وطن کا وہ ووٹ منتشر ھورہا ھے، جو ووٹ بی جے پی کو نہیں جا تا ھے ،اور مسلم سماج کا ووٹ منتشر ھورہا ھے،  اس طرح سیکولر برادران وطن اور مسلمانوں کا ووٹ بری طرح تقسیم ھورہا ھے، اس کا فائدہ بی جے پی کو ھورہا ھے، اس لئے ضرورت اس بات کی ھے کہ مسلم اور سیکولر برادران وطن کے ووٹ کو تقسیم ھونے سے بچایا جائے، ورنہ بہار کو یوپی جیسا اسٹیٹ بنانے میں کسی نہ کسی طرح  ھم بھی حصہ دار سمجھے جائینگے،خدا نخواستہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار حاصل ھوگیا تو بہار کا امن و سکون بھی ختم ھو جائے گا، یہ فرقہ پرست لوگ ابھی سے اعلان کر رھے ھیں کہ پورے ملک میں جلد  سی اے اے نافذ کیا جائے گا، مدارس ملحقہ کو اسکول میں تبدیل کیا جائے گا،پھر کہیں گے کسی مدرسہ میں دینی تعلیم نہیں ھوگی،دین و شریعت کے خلاف زہر افشانی کرینگے،ملک کے دستور کو تبدیل کرینگے،ان خطرات سے بچنے کے لئے ووٹ کو تقسیم ھونے سے بچانا ھماری بھی ذمہ داری ھے ،بہار کے اضلاع کے سلسلہ میں تجزیہ نگاروں کا  یہی تجزیہ ھے کہ بہار الیکشن میں سیدھا مقابلہ بی بے پی اور مہا گٹھبںدھن کے درمیان ھے،دیگر چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کی وجہ سے ووٹ تقسیم ھورہا ھے،اس لئے ھماری حکمت عملی یہ ھو کہ ھم ووٹ کو تقسیم ھونے سے بچائیں،اور سیکولر پارٹیوں کے جیتنے والے امیدوار کو ووٹ دے کر جیت دلائیں، ووٹ آپ کا دستوری حق ھے ،اس کا استعمال ضرور کریں،اس کا استعمال صحیح امیدوار کے انتخاب کے لیے کریں،صحیح پارٹی اور امیدوار کا انتخاب کرکے اپنی حفاظت کریں اور ملک کے دستور کی حفاظت کریں،

No comments:

Post a Comment

سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان

  سالار اردو جناب غلام سرور کی یوم ولادت بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کیطرف سے تقریب یوم اردو منانا کا اعلان   10جنوری کو منائی جائےگی...